حکومت پاکستان اور ورلڈ بینک کا ایک نئے ترقیاتی دور کا آغاز، 20 ارب ڈالر کا “کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک”

News Image

اسلام آباد: حکومت پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان ایک نئے اور جامع ترقیاتی دور کا آغاز ہو گیا ہے، جس کا مرکز دس سالہ “کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک” (CPF) ہے۔ یہ فریم ورک اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے، جس کا بنیادی مقصد پاکستان میں نجی شعبے کی ترقی، معاشی اور ماحولیاتی استحکام لانا ہے۔

اس فریم ورک کے تحت پاکستان میں 20 ارب ڈالر کی ترقیاتی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ یہ حکمتِ عملی وزیر اعظم کے اقتصادی ایجنڈے اور “اُڑان پاکستان” کے وژن سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے۔

ورلڈ بینک کی مینیجنگ ڈائریکٹر آپریشنز، آنا بیجرڈ نے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی معاشی اصلاحات اور ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات کو سراہااورکہا کہ یہ اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔

اس فریم ورک کی اہم ترجیحات میں طویل المدتی سرمایہ کاری پر مبنی ڈیجیٹل ترقی، معیاری تعلیم، ماحولیاتی و غذائی تحفظ شامل ہیں

DATE . JUN/1/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top