
لاہور: پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 57 رنز سے کامیابی حاصل کر کے تین میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کر لی ہے۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان نے شاندار 74 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ حسن نواز 51 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 19 اوورز میں 144 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل (اتوار) کو لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔
DATE . JUN/1/2025