
آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
36 سالہ کرکٹر اب صرف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل فارمیٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کریں گے ،امکان ہے کہ میکسویل 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک دستیاب رہیں گے۔گلین میکسویل نے “فائنل ورڈ پوڈکاسٹ” میں انٹرویو کے دوران ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ 50 اوورز کی کرکٹ میں جسمانی تھکن اور 2022 میں ہونے والی ٹانگ کی سنگین چوٹ ان کے فیصلے کی بڑی وجوہات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محسوس کر رہا ہوں کہ میری جسمانی حالت ٹیم کو نقصان پہنچا رہی ہے، سلیکٹرز سے کہا کہ 2027 کا ورلڈ کپ میری نظر میں نہیں ہے، بہتر ہے کہ اس پوزیشن کے لیے نئے کھلاڑیوں کو تیاری کا موقع دیا جائے۔میکسویل نے 149 ون ڈے انٹرنیشنلز میچزمیں 33.81 کی اوسط سے 3,990 رنزبنائے،انہوں نے 77 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 126.70 رہا، جو 2000 سے زائد رنز بنانے والے تمام بیٹرز میں دنیا کا دوسرا بہترین سٹرائیک ریٹ ہے۔
میکسویل کی سب سے یادگار اننگز 2023 کےورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف رہی، جب انہوں نے محض ایک ٹانگ پر کھیلتے ہوئے ناقابل شکست 201 رنز بنا کر آسٹریلیا کو کامیابی دلائی۔ان کی وہ اننگز نہ آسٹریلیا کی پہلی ون ڈے ڈبل سنچری تھی بلکہ ہدف کے تعاقب میں بننے والی پہلی ڈبل سنچری بھی تھی-
DATE . JUN/2/2025