ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے ہیرو ارشد ندیم کا لاہور میں شاندار استقبال

News Image

لاہور:ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستان کے نامور جیولین تھروئر، ارشد ندیم جب جنوبی کوریا سے لاہور ایئرپورٹ پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر مداحوں کی ایک بڑی تعداد اپنے ہیرو کا استقبال کرنے کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھی۔
سپورٹس بورڈ پنجاب کے عہدیداران، دوستوں اور رشتہ داروں نے ارشد ندیم کو پھولوں کے ہار پہنائے اور ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے اپنی کامیابی پر اللہ تعالی کا شکر ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ان کی محنت اور قوم کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ ارشد ندیم نے مستقبل میں مزید محنت کرنے اور ملک کا نام روشن کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
ارشد ندیم کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے لیے بلکہ پورے پاکستان کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے

DATE . JUN/2/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top