بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کے سامنے پاکستان کا مؤقف پیش کر دیا

News Image

نیویارک: پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ میں امریکا کی قائمقام مستقل مندوب ڈورتھی شیا (DOROTHY SHEA) سے ملاقات میں کہا ہے کہ مہذب دنیا کے لیے بھارت کا یہ جارحانہ رویہ کافی ہے کہ وہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرکے کروڑوں انسانوں کو سزا دینا چاہتا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان میں بھارت کی سرپرستی میں دہشت گردی کی سرگرمیاں جاری ہیں۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارلیمانی وفد نے امریکی سفیر سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے چین، روس، ڈنمارک، یونان، پاناما، صومالیہ، الجزائر، گیانا، جنوبی کوریا، سیرا لیون اور سلووینیا کے بعد امریکا کے سامنے پاکستان کا مقدمہ پیش کرنے کے سلسلے کی کڑی تھی۔

بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیا کہ بغیر کسی تحقیق کے پاکستان پر الزام تراشی کے بعد حملہ کرنا بذات خود ایک سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مؤقف کو غلط ثابت کرنے کے لیے کسی ثبوت کی نہیں بلکہ اس مؤقف کو من و عن بیان کر دینا ہی کافی ہے۔

DATE . JUN/3/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top