پاکستان کے اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کی بلاول بھٹو کی قیادت میں جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات، بھارت کے جارحانہ اقدامات پر بریفنگ

News Image

جنرل اسمبلی کے صدر فِیلیمون یانگ سے ملاقات کے دوران حالیہ پہلگام واقعے کے بعد جنوبی ایشیا میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی الزامات اور فوجی جارحیت پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

بلاول بھٹو نے پاکستان کے ذمہ دارانہ اور پُرامن مؤقف کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کا منصفانہ اور پُرامن حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی ممکن ہے۔

اس موقع پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فِیلیمون یانگ نے اقوام متحدہ کے ساتھ پاکستان کی مسلسل شمولیت کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ تنازعات کا حل صرف بات چیت اور سفارتکاری سے ممکن ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کو عالمی امن کا ضامن قرار دیا۔

DATE . JUN/4/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top