پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 300 ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر دستخط

News Image

اسلام آباد: پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کے درمیان 300 ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔
اقتصادی امور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق، اس پروگرام کا بنیادی مقصد اصلاحات کے ذریعے وسائل کو بہتر انداز میں بروئے کار لانا ہے۔

اس قرض پروگرام کے ساتھ ساتھ، ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 500 ملین ڈالر کی پالیسی پر مبنی ضمانت بھی فراہم کی گئی ہے۔
اس طرح مجموعی طور پر ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے یہ 800 ملین ڈالر کا پروگرام ہے۔

DATE . JUN/4/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top