
جوہانسبرگ:جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بیٹر ہینرک کلاسن نے 33 سال کی عمر میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
ہینرک کلاسن نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔کلاسن کا یہ فیصلہ جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کےلئے ایک دھچکہ ہے، ہینرک کلاسن نے کیریئر کے دوران 60 ایک روزہ بین الاقوامی میچز کھیلے، انہوں نے 4 سنچریوں اور 11 نصف سنچریوں کے بدولت 2141رنزسکور کئے، ون ڈے انٹرنیشنلز میں ان کا اوسط سکور 43.69 رہا۔کلاسن نے 58ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 1,000 رنز بنائے، شارٹ فارمیٹ کے کھیل میں ان کا اسٹرائیک ریٹ 141.84 رہا۔ انہوں نے 4 ٹیسٹ میچز میں بھی جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی۔جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے ہینرک کلاسن کے جذبات کی احترام کرتے ہوئے ان کے فیصلے کو سراہا اور ان کےمستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا-
DATE . JUN/4/2025