سربیا کے نوواک جوکووچ کی ریکارڈ 25ویں گرینڈ سلام کی جانب پیش قدمی جاری۔ فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

News Image

سیمی فائنل میں جوکووچ کا مقابلہ عالمی نمبر ایک اٹلی کے جینک سنر سے ہوگا۔
پیرس میں کھیلے جارہے ٹینس گرینڈ سلام کے کوارٹرفائنل میں جوکووچ نے عالمی نمبر تین جرمنی کے الیگزینڈر زویرو کودلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی۔ تین مرتبہ فرنچ اوپن جیتنے والے جوکووچ نے پہلا سیٹ چار۔6سے ہارنے کے بعد کم بیک کیا، اور اگلے تین سیٹ چھ۔3، چھ۔2اور چھ۔4سے جیت کر لاسٹ فور کےلئے کوالیفائی کیا۔
ایک اور کوارٹرفائنل میں ورلڈ نمبر ون اٹلی کے جینک سنر نے قازقستان کے الیگزینڈڑ ببلک کو سٹریٹ سیٹس میں ہرایا۔ سنر نے ببلک کے خلاف چھ۔1، سات۔5 اور چھ۔0سے کامیابی سمیٹی۔

DATE . JUN/5/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top