ساہیوال میں پولیس کی کھلی کچہری، عوامی شکایات پر فوری ایکشن

News Image

ساہیوال: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوامی مسائل کے حل اور پولیس پر عوام کے اعتماد کی بحالی کے لیے ساہیوال ریجن میں کھلی کچہریوں کا انعقاد جاری ہے۔

ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) ساہیوال محبوب رشید نے پاکپتن کے بابا فرید پارک میں کھلی کچہری لگائی، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آر پی او نے سائلین کی شکایات خود سنیں اور موقع پر موجود پولیس افسران کو فوری اقدامات کے احکامات جاری کیے۔

کھلی کچہری میں ڈی پی او پاکپتن محمد جاوید چدھڑ، ایس پی انویسٹی گیشن غلام عباس، سرکل افسران، ایس ایچ اوز، سول سوسائٹی، میڈیا نمائندگان اور دیگر معزز شہریوں نے شرکت کی۔

آر پی او محبوب رشید کا کہنا تھا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی ہے، اور تمام درخواستوں پر میرٹ کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔

DATE . JUN/5/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top