ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ 2025: پاکستان کی تاریخ ساز کارکردگی

News Image

بینکاک — 31 سے 26 مئی 2025 کو تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا، جس میں پاکستان کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اس چیمپئن شپ میں پاکستان کی جانب سے کل 6 کھلاڑیوں نے حصہ لیا، جن میں سے پانچ کا تعلق پاکستان آرمی سے تھا۔ اس مقابلے میں 11 مختلف ممالک نے حصہ لیا جن میں تھائی لینڈ، عراق، ملیشیا، سری لنکا، انڈیا، جنوبی کوریا، ایران، متحدہ عرب امارات، کویت اور سعودی عرب شامل تھے۔

پاکستان ٹیم نے تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کل 10 گولڈ، 3 سلور اور 1 براؤنز میڈل جیتے۔ پاکستان آرمی کے کھلاڑیوں نے اس میں نمایاں حصہ ڈالتے ہوئے 9 گولڈ، 2 سلور اور 1 براؤنز میڈل حاصل کیا۔

یہ پاکستان کی انڈور روئنگ میں پہلی بڑی کامیابی ہے، جس نے ملک کا نام ایشیائی سطح پر روشن کر دیا ہے۔

DATE . JUN/5/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top