رانا ثناءاللہ سے صوبائی وزیر ذیشان رفیق اور ایم پی اے شعیب صدیقی کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، عید کی مبارکباد دی

News Image

لاہور:سینئر رہنماء مسلم لیگ ن رانا ثناءاللہ سے صوبائی وزیر ذیشان رفیق اور ایم پی اے شعیب صدیقی نےملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، عید کی مبارکباد دی۔
سینئر رہنماء مسلم لیگ ن رانا ثناءاللہ نے دونوں رہنماؤں کو فیصل آباد میں اپنی رہائش گاہ آمد پر خوش آمدید کہا ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ عید کی مبارکباد پیش کی ۔
مسلم لیگ ن اور آئی پی پی کے رہنماؤں کے درمیان عید کے بعد کے سیاسی منظر نامے پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔تینوں رہنماؤں کی جانب سے ملک و قوم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ۔ملکی سلامتی سمیت داخلی و خارجی معاملات پر بھی تفصیلی گفتگو عمل میں لائی گئی ۔
رانا ثناءاللہ کی جانب سے آئی پی پی کو سیاست میں مثبت کردار ادا کرنے پر شکریہ اداکیا۔ایم پی اے شعیب نےوزیر اعلی پنجاب کی زیر قیادت بھرپور خدمات انجام دینے کے عزم کا اظہارکیا۔
شعیب صدیقی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ قیادت کی بنیاد رکھی وہ فلاحی طرز سیاست کی ٹرینڈ سیٹر ہیں، خدمت کا عنوان مریم نواز کی پہچان،وزیر اعلیٰ پنجاب نوجوانوں میں مقبولیت کے تمام ریکاڈ ٹوڑ چکی ہیں۔

DATE . JUN/8/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top