
ملائیشیا: ایف آئی ایچ ہاکی نیشنز کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 15 سے 21 جون تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کو پول بی میں میزبان ملائیشیا، جاپان اور نیوزی لینڈ جیسے مضبوط حریفوں کا سامنا رہے گا۔ قومی ہاکی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 15 جون کو میزبان ملائیشیا کے خلاف میچ سے کرے گی۔
گرین شرٹس 16 جون کو جاپان جبکہ 18 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اتریں گی۔
سیمی فائنلز 20 جون جبکہ فائنل 21 جون کو ہوگا۔
DATE . JUN/8/2025