
پاکستان جونیئر نے عمان کی ٹیم کے خلاف دوستانہ ہاکی سیریز کے پہلے میچ میں کامیابی سمیٹی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم نے اومان کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دی۔ پاکستان کی جانب سے محمد سفیان خان نے 3 گول سکور کرکے ہیٹرک مکمل کی۔
میچ دیکھنے کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی ،سیکرٹری جنرل اولمپین رانا مجاہد علی خان سمیت اولمپئنز اور سینئر ہاکی پلئیرز بھی موجود تھے۔
پاکستان اور عمان کے مابین دوستانہ سیریز کا دوسرا میچ آج جبکہ باقی میچز 11 اور 12 اپریل کو اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔
DATE . JUN/9/2025