
ملائیشیا:ایف آئی ایچ ہاکی نیشنز کپ کے لئے قومی ہاکی ٹیم کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔
پاکستان ہاکی ٹیم نے کوچز کی زیر نگرانی تربیتی سیشن میں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے پر بھرپور توجہ دی۔نیشنز ہاکی کپ 15سے21جون تک ملائشیا میں کھیلا جائے گا۔پول بی میں پاکستان کے علاوہ میزبان ملائشیا، جاپان اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔قومی ہاکی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 15 جون کو میزبان ملائشیا کے خلاف میچ سے کرے گی۔فائنل 21 جون کو ہوگا۔
DATE . JUN/10/2025