مودی کا ترقی کا بیانیہ بے نقاب، کانگریس رہنما نے مودی کے بیانیے کی دھجیاں اڑا دیں

News Image

نئی دہلی:آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین پروفیسر M.V. راجیو گوڑا نے مودی حکومت کے ترقیاتی بیانیے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور بی جے پی کے 2024 کے منشور سمیت سابقہ وعدوں اور بیانات کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے بی جے پی کے منشور پر مبنی دستاویز “ایک اور بار جملہ سرکار” کا تنقیدی جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کے 11 سال کے جھوٹے وکاس کے دعوے عوام سے دھوکہ ہیں۔

راجیو گوڑا نے کہا کہ مودی حکومت کا مقامی دفاعی پیداوار کا دعویٰ مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے اور بھارت اب بھی اپنی دفاعی ضروریات کے 40 فیصد سے زائد حصے کی درآمد پر انحصار کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ “مشن موڈ ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن پروجیکٹ” کے تحت 55 منصوبوں میں سے 23 تاخیر کا شکار ہیں۔

معاشی حوالوں سے بھی راجیو گوڑا نے مودی حکومت کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں بھارت کی ترقی صرف 6.5 فیصد رہی جو کووڈ کے بعد سب سے کم ہے۔ انہوں نے عدم مساوات پر بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ ملک کی دولت کا 40 فیصد صرف ایک فیصد اشرافیہ کے پاس ہے جبکہ 50 فیصد غریب طبقے کے پاس محض 3 فیصد دولت ہے۔ مودی سرکار کی اشرافیہ دوست پالیسیاں غریبوں کو پیچھے چھوڑ چکی ہیں۔

بھوک اور غذائی قلت کے حوالے سے راجیو گوڑا نے بتایا کہ بھارت بھوک انڈیکس میں 105 ویں نمبر پر ہے، جہاں مفت گندم کی فراہمی کے باوجود بھوک کا طوفان برپا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر تیسرا بھارتی بچہ غذائی قلت کا شکار ہے اور 32 فیصد سے زائد بچے کم وزن کے ہیں۔

تعلیمی شعبے پر بھی تنقید کرتے ہوئے راجیو گوڑا نے کہا کہ بی جے پی نے بھارت میں 700 قبائلی اسکول بنانے کا اعلان کیا تھا لیکن 300 اسکولز غیر فعال ہیں۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا، “کیا اسکولز قائم کرنا اور چلانا راکٹ سائنس ہے؟”

بے روزگاری کے مسئلے پر راجیو گوڑا نے کہا کہ بھارت میں بے روزگاری کی شرح 15 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مودی نے 2 کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا مگر حقیقت میں نوجوان ہاتھ خالی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “وکست بھارت” کا خواب وعدوں کا قبرستان ثابت ہوا ہے اور بھارت کا ترقیاتی ماڈل صرف اشتہار بازی اور کم عملی اقدامات پر مبنی ہے۔

DATE . JUN/10/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top