بھارت کی آبی جارحیت ہرگزقبول نہیں ہے،بلاول بھٹو زرداری

News Image

لندن:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ پاکستان نے ہمیشہ امن ،استحکا م اور خوشحالی کی وکالت کی ہے ۔خطے کی ترقی کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ۔

سکائی نیوز کوانٹرویو میں پاکستانی وفد کے سربراہ نے کہاکہ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت ہرگزقبول نہیں ۔سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طورپر کوئی فریق ختم نہیں کرسکتا ۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے بغیر ثبوت پہلگام واقعے کاالزام پاکستان پرلگایا ۔ہماری شفاف اورغیرجانبدارانہ عالمی تحقیقات کی پیشکش کاجواب دینے کی بجائے جارحیت کا راستہ اختیار کیاگیا ۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ پاکستان نے دہشتگردی کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایاہے ۔ہم اس عفریت کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پرعزم ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بھارت میں ہونے والی دہشتگردی کاپاکستان پر الزام لگانا حقائق کے منافی ہے ۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ پاکستان نے اپنے دفاع میں کارروائی کی ۔جنگ بندی کیلئے صدرٹرمپ کی کوششیں قابل تعریف ہیں-

DATE . JUN/10/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top