
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے دوسرے روز جنوبی افریقہ اپنی پہلی اننگز 43رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے بیٹنگ شروع کرے گا۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست دکھایا جارہا ہے۔
لارڈز میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے پہلے روزآسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں212رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔اوپنرز عثمان خواجہ صفر اور ’’مارنس لبوشین‘‘ 17رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
کیمرون گرین نے 4 اور ’ٹریوس ہیڈ‘‘ نے 11رنز سکور کئے۔سٹیون سمتھ اور ’’بیو ویبسٹر‘‘ نے نصف سنچریاں بنائیں۔’ کاگیسو رباڈا‘‘ نے 51رنز دیکر 5وکٹیں حاصل کیں۔ مارکو جینسن نے 3، مہاراج اور’’ مرکرم‘‘ نے 1،1وکٹ حاصل کی۔
پہلے دن کے اختتا م پر جنوبی افریقہ نے 4وکٹوں کے نقصان پر 43رنز بنائے تھے۔
DATE . JUN/12/2025