
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے البینزم سے متعلق آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں اس عارضے کو کمزوری نہیں بلکہ محض قدرتی تنوع کا حصہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ البینزم کا شکار افراد خوبصورتی کا روشن پہلو ہیں اور انہیں عزت و تحفظ فراہم کرنا معاشرتی فریضہ ہے۔
وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میں ایک ایسے پنجاب کے عزم کا اظہار کیا جہاں کسی کو ، ظاہری شکل یا پیدائشی فرق کی بنیاد پر کمتر نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ البینزم سے متاثرہ افراد کے لیے محبت، احترام اور قبولیت کا دائرہ کار مزید وسیع کرنا ہوگا۔
مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ حکومت سپیشل افراد کو مکمل تعلیمی اور طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ البینزم کے شکار افراد کے حقوق کی حفاظت اور امتیازی سلوک کے خاتمے کے لیے متحد ہو کر آواز بلند کرنا انتہائی ضروری ہے۔
DATE . Jun/13/2025