
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور امن و سفارت کاری کی جانب واپس لوٹیں۔
سیکریٹری جنرل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جس کے ردعمل میں ایران نے اسرائیل میزائل حملہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تہران کی جانب سے جوابی حملے کے بعد خطے میں مزید کشیدگی نہیں ہونی چاہیے۔اب وقت آ گیا ہے کہ سب کچھ روکا جائے۔
DATE . June/14/2025