حکومت پاکستان کی شہریوں کے لیے ایران کے سفر سے متعلق ٹریول ایڈوائزری جاری

News Image

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے اسرائیل کے حالیہ حملوں کے پیش نظر اپنے شہریوں کے لیے ایک ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں انہیں محدود مدت تک ایران کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکومت پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کی سلامتی اور حفاظت کے حوالے سے خطے کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ وزیراعظم کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں، ایران میں موجود پاکستانی شہریوں کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنانے کے لیے پہلے ہی ضروری اقدامات اور انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
یہ ٹریول ایڈوائزری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان فوجی کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث خطے میں سکیورٹی کی صورتحال غیر مستحکم ہو چکی ہے۔

DATE . June/15/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top