
ریاض: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اورایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ،ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی گئی ۔
سعودی ولی عہد نے واضح الفاظ میں کہا کہ اسرائیلی حملے ایران کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین و اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ان حملوں نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق جاری مذاکرات کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے ایرانی صدر کو یقین دلایا کہ “آج پوری اسلامی دنیا ایران کی حمایت کرتی ہے۔”
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے سعودی عرب کے ولی عہد کے اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا
DATE . June/15/2025


