
وزیرستان سے تعلق رکھنے والے پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ناروے کے اتھلیٹ کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
عرفان نے 100 پاؤنڈ وزن کے ساتھ انگلیوں سے ایک منٹ میں 39 پش آپس کرکے ناروے کے’’ سیور ڈائسن‘‘ کا ایک منٹ میں 27 پش آپس کا ریکارڈ توڑا۔عرفان محسود 156 گینیز ورلڈ ریکارڈز بنانے والے پہلے پاکستانی ہیں۔وہ پش آپس کیٹیگری میں ورلڈ لیول پر سب سے زیادہ 70 ریکارڈز بنا چکے ہیں۔
عرفان محسود نے 100 پاونڈ وزن کے ساتھ 41 گینیز ورلڈ ریکارڈز قائم کئے ہیں۔انہوں نے اب تک 20 ممالک کے ورلڈ ریکارڈز توڑے ہیں۔
DATE . June/16/2025