این ایچ ایس انگلینڈ میں دنیا کی پہلی “ٹروجن ہارس” تھراپی کی دستیابی – کینسر کے خلاف بڑی کامیابی

News Image

انگلینڈ میں نیشنل ہیلتھ سروس (NHS) نے خون کے کینسر “مائیلوما” کے علاج کے لیے دنیا کی پہلی “ٹروجن ہارس” تھراپی کی منظوری دے دی ہے، جو کہ ایک بڑی طبی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔
یہ تھراپی روایتی کیموتھراپی کی جدید شکل ہے، جو زہریلی دواؤں کو کینسر کے خلیات کے اندر پہنچا کر انھیں ہلاک کرتی ہے، جبکہ صحت مند خلیات کو کم سے کم نقصان پہنچاتی ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ دوا مائیلوما کے پھیلاؤ کو موجودہ طریقہ علاج کے مقابلے میں تقریباً تین گنا زیادہ عرصے تک روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
شیفیلڈ سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ پال سلویسٹر ان ابتدائی مریضوں میں شامل ہیں جنہیں یہ تھراپی فراہم کی گئی۔ پال نے بتایا:”یہ تھراپی میری زندگی کے لیے انقلابی ثابت ہوئی ہے۔ میں اب دوبارہ زندگی سے لطف اندوز ہو رہا ہوں اور تاریخ سے جڑی مہمات کی منصوبہ بندی کر رہا ہوں۔”
پال کو تقریباً دو سال قبل مائیلوما کی تشخیص ہوئی تھی، جب بیماری نے ان کی ریڑھ کی ہڈی کو نقصان پہنچایا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ “ٹروجن ہارس” تھراپی نہ صرف مریضوں کو طویل عرصہ صحت مند رکھنے میں مدد دے سکتی ہے بلکہ اس کے ضمنی اثرات بھی روایتی علاج کی نسبت کم ہیں، جس سے مریضوں کے معیارِ زندگی میں بہتری آ سکتی ہے۔
یہ تھراپی جلد ہی انگلینڈ بھر کے منتخب مریضوں کواین ایچ ایس کے ذریعے فراہم کی جائے گی، جس سے ہزاروں افراد کو فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔

DATE . June/16/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top