غزہ پر اسرائیلی حملے، 24 گھنٹوں میں 65 فلسطینی شہید، 300 زخمی

News Image

غز ہ :گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز کے غزہ کے مختلف علاقوں میں جاری فضائی اور زمینی حملوں میں کم از کم 65 فلسطینی شہید اور 300 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں اسداء جیل کے باہر ایک خیمے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
صہیونی فورسز نے خان یونس کے شمال مغربی علاقے میں اپنے گھروں کو واپس جانے والے فلسطینی شہریوں کو بھی نشانہ بنایا، جس میں متعدد افراد کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔
اسی دوران، مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی جارحیت جاری ہے۔ صہیونی فورسز کے طولکرم اور اس کے کیمپوں پر مسلسل 140ویں روز بھی وحشیانہ حملے جاری ہیں، جن کے نتیجے میں اب تک 25 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

DATE . June/16/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top