پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ: مریم نواز کی قیادت میں ترقی کے نئے ریکارڈز قائم ہوں گے، وزیرخزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان

News Image

لاہور:پنجاب کے صوبائی وزیر خزانہ، مجتبیٰ شجاع الرحمان نے آج پنجاب اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں ان کی حکومت نے صوبے میں شفافیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ انہوں نے اس بجٹ کو پنجاب کی ترقی میں ایک سنگ میل قرار دیا۔

مجتبیٰ شجاع الرحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ بجٹ پنجاب میں ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کرے گا اور ان کی حکومت پنجاب کی تعمیر و ترقی کے لیے مسلسل کام کرتی رہے گی۔ ان کے بقول، “مریم نواز کی قیادت میں پنجاب کو ایک مثالی صوبہ بنایا جا رہا ہے،” اور ان کی ایک سالہ کارکردگی نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ “عوام کی خدمت کیسے کرتے ہیں”۔
تعلیم اور صحت کے شعبوں کو خصوصی توجہ دی گئی ہے، جس کے تحت سرگودھا میں نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنایا جا رہا ہے۔ صحت کی سہولیات میں بہتری کے لیے دو ایئر ایمبولینسز بھی چلائی گئی ہیں۔ کسانوں کے لیے بھی مثالی اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور *مفت ادویات کی فراہمی کے لیے خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔
مجتبیٰ شجاع الرحمان نے مزید بتایا کہ “ستھرا پنجاب” مہم کے تحت پورے صوبے کو صاف ستھرا بنانے کے لیے کام جاری ہے۔ انہوں نے وسائل کے درست استعمال کو بھی اپنی حکومت کا طرہ امتیاز قرار دیا اور کہا کہ نوجوانوں کو سکالرشپس اور لیپ ٹاپس فراہم کیے گئے ہیں۔

DATE . June/16/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top