قومی کرکٹرز کے لیے سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کا آغاز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہو گیا

News Image

راولپنڈی :نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے)راولپنڈی میں قومی کرکٹرز کے لیے سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کا آغاز ہو گیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق کیمپ کے پہلے روز کھلاڑیوں نے این سی اے کے کوچز کی زیر نگرانی مختلف سیشنز میں بھرپور حصہ لیا۔

پہلے سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے رول سپیسیفک ٹریننگ اور ٹیکنیکل ریفائنمنٹ میں حصہ لیا جبکہ دوسرے سیشن میں کھلاڑیوں نے فیلڈنگ اور باؤلنگ پریکٹس کی۔

کوچنگ اسٹاف کی زیر نگرانی ان سیشنز کا مقصد کھلاڑیوں کی انفرادی صلاحیتوں کو نکھارنا اور ٹیم کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔

DATE . June/17/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top