سینیٹر اسحاق ڈار کی ایرانی جنرل سے منسوب خبروں کی تردید

News Image

اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سختی سے ان خبروں کی تردید کی جو ایران کے ایک جنرل سے منسوب کی گئیں جن میں کہا گیا تھا کہ اگر ایران پر ایٹمی حملہ ہوا تو پاکستان اسرائیل پر جوابی حملہ کرے گا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر اسحاق ڈار نے ایران کے ایک جنرل سے منسوب کی گئیں خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ محض جھوٹ ہے۔اسی طرح اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی پاکستان کے حوالے سے گردش کرنے والی ویڈیو کے بارے میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ 2011 کی پرانی ویڈیو ہے جسے حالیہ سیاق میں غلط انداز سے پیش کیا جا رہا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہاکہ ہم نے بھارت کو بھرپور جواب دیا لیکن ساتھ ہی ایک ذمہ دار ریاست ہونے کا ثبوت بھی دیا، پاکستان نہ صرف اپنے دفاع کے لئے تیار ہے بلکہ خطے میں امن اور استحکام کے لئے ہر ممکن کردار ادا کرتا رہے گا۔

DATE . June/17/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top