
پاکستان فٹبال فیڈریشن نے اے ایف سی ویمنز ایشین کپ 2026 کوالیفائرز کے لیے قومی ویمنز ٹیم کااعلان کر دیا ہے۔ کوالیفائرز 29 جون سے 5 جولائی تک جکارتہ میں کھیلے جائیں گے ۔
پاکستان گروپ ای میں چائنیز تائی پے، میزبان انڈونیشیا اور کرغزستان کے ساتھ موجود ہے ۔ قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 29 جون کو چائنیز تائی پے کے خلاف کھیلے گی، دوسرا مقابلہ 2 جولائی کو میزبان انڈونیشیا جبکہ آخری گروپ میچ 5 جولائی کو کرغزستان کے خلاف ہوگا۔
میچز کی تیاری کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 19 ے 26 جون تک جناح اسٹیڈیم، اسلام آباد میں لگایا جائے گا۔
DATE . June/17/2025