حجاج کرام کی بہترین حج انتظامات پر حکومت کی تعریف

News Image

مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر سردار محمد یوسف نے مدینہ منورہ میں پاکستانی حجاج کرام کی رہائش گاہوں کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے عازمین سے رہائش، کھانے، ٹرانسپورٹیشن اور دیگر فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
حجاج کرام نے حکومت کی جانب سے کیے گئے حج انتظامات کو شاندار قرار دیا. انہوں نے خاص طور پر معاونین کے باوقار طرز عمل، فوری مدد اور خدمت کے جذبے کی تعریف کی۔ حجاج نے اپنے مقدس سفر کے دوران آرام دہ انتظامات کو یقینی بنانے میں حکومت کی کوششوں کو بھی سراہا۔

DATE . June/18/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top