این ایچ اے کے تمام ٹول پلازوں کی کھلی نیلامی کا فیصلہ

News Image

اسلام آباد:وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے 74 ٹول پلازوں کی کھلی نیلامی کا اعلان کر دیا ہے، جو 19 جون کو جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔

وفاقی وزیر نے ہدایت دی ہے کہ نیلامی کا سارا عمل میڈیا کی موجودگی میں کیا جائے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ٹول پلازوں کی اوپن آکشن کے ذریعے نیلامی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا براہ راست فائدہ این ایچ اے اور حکومتی خزانے کو ہو گا۔

وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ جناح کنونشن سینٹر میں بولی دہندگان کے لیے تمام سہولیات، بشمول بینک کاؤنٹرز، مہیا کی جائیں۔عبدالعلیم خان نے واضح کیا کہ این ایچ اے کے ریونیو میں اضافہ ان کی اولین ترجیح ہے، اور ادارے میں اصلاحات و بہتری کے لیے بھرپور اقدامات جاری ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک بھر کے 74 ٹول پلازوں کی نیلامی کے لیے اشتہارات جاری کیے جا چکے ہیں-

DATE . June/18/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top