اسرائیل کی ایران پر جارحیت ناقابل قبول،عالمی برادری فوری کردار ادا کرے: وزیراعظم

News Image

اسلام آباد:وزیراعظم نے کہاہے کہ اسرائیل نے ایران پرکھلی جارحیت کی ۔عالمی برادری فوری جنگ بندی کیلئے کردار ادا کرے ۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اوراستحکام چاہتا ہے ۔اسرائیلی جارحیت کےبعد ایرانی صدر سے ٹیلیفون پرگفتگومیں پاکستان کےعوام کی طرف سے یکجہتی کا اظہارکیا ۔انہوں نے کہاکہ غزہ کی صورت حال بھی انتہائی افسوس ناک ہے پچاس ہزار سے زائد فلسطینی شہید جبکہ ہزاروں زخمی ہوچکے ۔ظلم کابازار گرم ہے، عالمی برادری صورت حال کانوٹس لے۔

وزیراعظم نے کہاکہ سخت محنت سے معاشی استحکام کیلئے کوششیں رنگ لارہی ہیں ۔دوہزار تئیس میں مشکل حالات کا سامنا کرتےہوئے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ۔انہوں نے کہاکہ آئندہ مالی سال کا ترقیاتی پروگرام ایک ہزار ارب روپے کاہے ۔تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیاگیاہے ۔

وزیراعظم نے کہاکہ افواج پاکستان نے قوم کی حمایت سے دشمن کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی ۔دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے بھی پرعزم ہیں ۔سکیورٹی اداروں کی تمام ضروریات پوری کریں گے ۔

وزیراعظم نے بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستانی وفد کی امریکہ اور یورپ میں قومی موقف اجاگرکرنے کی کاوشوں کو سراہا-

DATE . June/18/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top