اسرائیل کے حملے ریاستی دہشت گردی ہیں، ایران کا ردعمل جائز ہے،ترک صدر

News Image

انقرہ:ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ایران پر اسرئیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے “پاگل پن کی حد تک” ہیں اور انہیں “ریاستی دہشت گردی” قرار دیا جا سکتا ہے۔

صدر اردوان نے ایران کے جوابی اقدامات کو قانونی اور جائز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے ۔

پارلیمنٹ میں اپنے حکومتی جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے اردوان نے کہا کہ ترکیہ چاہتا ہے کہ اس بحران کا حل سفارتی طریقے سے نکالا جائے، اور انقرہ اس سلسلے میں تعمیری کردار ادا کر سکتا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ خطے میں کشیدگی کو کم کرنا سب کی ذمہ داری ہے، اور ترکیہ ہر ممکن کوشش کرے گا کہ بات چیت کے ذریعے تنازعات ختم ہوں-

DATE . June/18/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top