
بیجنگ: چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 31 ویں بیجنگ انٹرنیشنل بک فیئر کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جو 22 جون تک جاری رہے گا۔
اس سال کے کتاب میلے میں چین سمیت دنیا بھر سے تقریباً 2 لاکھ 20 ہزار کتابیں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہیں، جبکہ 80 ممالک اور خطوں سے 1,700 سے زائد نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں۔
رواں سال کے بک فیئر میں ملائیشیا کو اعزازی مہمان ملک کا درجہ دیا گیا ہے، جو اپنے ثقافتی ورثے اور ادبی خدمات کے ساتھ خصوصی طور پر شرکت کر رہا ہے۔
بیجنگ انٹرنیشنل بک فیئر دنیا کے بڑے کتب میلوں میں شمار ہوتا ہے، جو بین الاقوامی سطح پر اشاعتی اداروں، ادیبوں، مترجمین اور قارئین کے درمیان علمی اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے-
DATE . June/18/2025