دبئی میں عوامی ٹرانسپورٹ اسٹیشنز پر مفت وائی فائی سروس کی فراہمی مکمل

News Image

دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے ای اینڈ کے اشتراک سے ایک اہم اقدام کے تحت 21 عوامی بس اسٹیشنز اور 22 بحری ٹرانسپورٹ اسٹیشنز پر مسافروں کے لیے مفت وائی فائی سروس کی فراہمی مکمل کر لی ہے۔

آر ٹی اے حکام کا کہنا ہے اس اقدام کا مقصد شہریوں اور سیاحوں کے لیے سفر کو مزید سہل، متصل اور خوشگوار بنانا ہے۔ اس سہولت کے ذریعے پبلک ٹرانسپورٹ کے مسافر اپنے اسمارٹ فونز، ٹیبلٹس اور لیپ ٹاپس کے ذریعے انٹرنیٹ سے جڑے رہیں گے، جس سے ان کے سفر کے دوران معلومات تک رسائی اور رابطہ آسان ہو جائے گا۔

یہ پیش رفت آر ٹی اے کی ڈیجیٹل تبدیلی کی پالیسی کا حصہ ہے، جو متحدہ عرب امارات کے وژن 2030 کے تحت ایک جدید، ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ اور خوشحال معاشرے کی تشکیل کے لیے کی جا رہی ہے۔
آر ٹی اے کا کہنا ہے کہ وائی فائی سروس روزمرہ کے سفر کو نہ صرف زیادہ آرام دہ بنائے گی بلکہ صارفین کے لیے مفید ثابت ہوگی، جس سے دبئی کو دنیا کا سب سے زیادہ سمارٹ اور ترقی یافتہ شہر بنانے کے ہدف میں مدد ملے گی۔
یہ اقدام دبئی کی اس وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے جس کے تحت شہر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو فروغ دے کر شہری زندگی کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے-

DATE . June/18/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top