بین الاقوامی معیار کی تربیت سے ہماری افرادی قوت کی بیرون ملک کھپت بڑھے گی ،وزیراعظم

News Image

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ کہ پاکستان بھر میں وفاقی اور صوبائی پیشہ ورانہ اداروں میں دی جانے والی تربیت کو بین الاقومی معیار کا بنایا جائے بین الاقوامی معیار کی تربیت سے ہماری افرادی قوت کی بیرون ملک کھپت بڑھے گی اور زر مبادلہ میں اضافہ ہوگا تمام تربیتی اداروں کی بین الاقوامی ایکریڈٹیشن کروائی جائے ۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) کے امور اور پیشہ ورانہ تربیت کے حوالے سے اجلاس ہوا۔
اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بھر میں وفاقی اور صوبائی پیشہ ورانہ اداروں میں دی جانے والی تربیت کو بین الاقومی معیار کا بنایا جائے تاکہ نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار تلاش کرنے میں آسانی ہو ،بین الاقوامی معیار کی تربیت سے ہماری افرادی قوت کی بیرون ملک کھپت بڑھے گی اور زر مبادلہ میں اضافہ ہوگا تمام تربیتی اداروں کی بین الاقوامی ایکریڈٹیشن کروائی جائے ۔
اجلاس میں وزیر اعظم کو پیشہ ورانہ تربیت کے حوالے سے لئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایاگیا کہ نیوٹیک نے ملک بھر میں وفاقی اور صوبائی تربیتی اداروں کی میپنگ کرلی ہے نیوٹیک کے نیشنل ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ ڈیٹا مینجمنٹ سسٹم کا آغاز فعال ہو چکا۔پبلک سیکٹر کے تمام پیشہ ورانہ تربیتی پروگرامز کو نیو ٹیم کے سنگل ریگولیٹری فریم ورک کے تحت لایا جا رہا ہے اور نصاب کی اسٹینڈرڈائزیشن بھی کی جا رہی ہے ۔
بریفنگ میں مزید بتایاگیاکہ نیوٹیک کے زیر انتظام 2023-24 میں دی گئی ٹریننگ کے %53 افراد کو ملازمتیں مل چکی ہیں. یہ ڈیٹا تربیت کے چھ ماہ بعد حاصل کیا گیا تھا ۔ 2020 سے 2024 تک نیوٹیک کے تحت پیشہ ورانہ تربیت حاصل کرنے والے 25 ہزار سے زائد افراد کو بیرون ملک ملازمت ملی ۔اس سال ایک لاکھ 46 ہزار افراد کو خدمات، سیاحت ، آئی ٹی، بینکنگ، ٹیکسٹائل اور تعمیرات کے شعبوں میں پیشہ ورانہ تربیت دی گئی شامل ہیں، اگلے سال کا ہدف 3 لاکھ پچاس ہزار ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ ، چئیر مین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی ۔

DATE . June/19/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top