
دنیا بھر میں آج جنسی تشدد کے خاتمے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ یہ دن اس تاریخ کی مناسبت سے منایا جاتا ہے جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پہلی بار متفقہ طور پر قرارداد منظور کی، جس میں تنازعات کے دوران جنسی تشدد کو جنگی ہتھیار اور عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا گیا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جنسی تشدد ایک وحشیانہ ہتھیار ہے جو تشدد، اذیت اور جبر کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ظلم صرف جسموں اور ذہنوں کو ہی زخمی نہیں کرتا بلکہ پوری برادریوں پر گہرے اور دیرپا اثرات مرتب کرتا ہے۔
انہوں نے جنسی تشدد کے خاتمے، متاثرین کو انصاف دلانے اور اس تشدد کے شیطانی چکر کو توڑنے کے لیے عالمی برادری کو متحد ہو کر عملی اقدامات اٹھانے پر زور دیا ہے۔
DATE . June/19/2025