ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ ساتویں روز بھی جاری، میزائل حملوں میں شدت

News Image

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے ساتویں روز حملوں میں مزید شدت آگئی ہے ۔ ایران کی جانب سے تقریباً 20 میزائل داغے گئے جن کے باعث تل ابیب، حیفا اور مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ ایرانی میزائل حملوں کے بعد جلیل، جنوبی اسرائیل اور تل ابیب میں سائرن بجائے گئے اور شہری زیر زمین پناہ گاہوں میں چلے گئے۔

اسرائیلی فوج نے بھی تل ابیب سمیت مختلف علاقوں پر ایرانی میزائل گرنے کی تصدیق کی ہے۔ اس کے جواب میں اسرائیل نے ایران پر فضائی حملے جاری رکھے، جن کے باعث تہران، اصفہان، البرز اور کرج میں دھماکوں کی آوازیں سنائی گئیں۔ اسرائیلی فضائیہ کے مطابق انہوں نے تہران میں 20 سے زائد عسکری اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے مراکز اور میزائل بنانے والے کارخانے شامل تھے۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد کئی یورپی ممالک نے اپنے شہریوں کو اسرائیل سے نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ جرمنی نے چارٹرڈ کمرشل فلائٹ کے ذریعے 200 شہریوں کو نکالا جبکہ عمان سے مزید پروازیں آج جرمن شہریوں کو وطن واپس لے کر جائیں گی۔ اٹلی نے بھی اپنے شہریوں کو نکالنے کے لیے خصوصی فلائٹ فراہم کی ہے۔ یونان نے 105 شہریوں سمیت متعدد غیر ملکیوں کو واپس بھیجا ہے جنہیں مصر کے شرم الشیخ سے یونان منتقل کیا گیا۔

مزید برآں، البانیہ، آسٹریا، بیلجیئم، بلغاریہ، قبرص، فرانس، جارجیا، ہنگری، اٹلی، لتھوانیا، رومانیہ، سویڈن، سوئٹزرلینڈ اور امریکہ کے شہری بھی اس سلسلے میں وطن واپس لوٹے ہیں۔ پولینڈ کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل سے شہریوں کا پہلا دستہ وطن واپس پہنچ چکا ہے۔

DATE . June/19/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top