
اسلام آباد:بھارت کی جانب سے سفارتی اور سیاسی سطح پر ہزیمت اٹھانے کے بعدجعلی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں ۔بھارت اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے فیک نیوز کا سہارا لے رہا ہے ۔
معرکہ حق کے دوران عالمی سطح پر حالیہ ذلت اور رسوائی کے باوجود بھارتی حکومت کے زیرِ سرپرستی پروپیگنڈا اور جعلی خبروں کی فیکٹریاں مسلسل جھوٹ اور خود ساختہ کہانیاں گھڑنے میں مصروف ہیں۔
سفارتی اور سیاسی سطح پر ذلت آمیز شکست کے بعد اب بھارت اپنے سب سے مؤثر ہتھیار “جعلی خبروں کی فیکٹریز” کا سہارا لے رہا ہے تاکہ ہر سطح پر ہونے والی شرمناک ناکامیوں پر پردہ ڈال سکے۔
امریکہ اور پاکستان کے تعلقات نے پچھلے تین دنوں میں وہ حاصل کر لیا جو بھارت تین دہائیوں میں حاصل نہ کر سکا۔
DATE . June/20/2025