آج دنیا بھر میں ورلڈ پروڈکٹیویٹی ڈے منایا جا رہا ہے

News Image

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں “ورلڈ پروڈکٹیویٹی ڈے” منایا جا رہا ہے۔ اس دن کا مقصد افراد کو اپنی زندگی کے مقاصد کے تعین، وقت کے مؤثر استعمال اور عملی اقدامات کے ذریعے کامیاب اور بامقصد زندگی گزارنے کی ترغیب دینا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کامیابی صرف خواب دیکھنے سے نہیں بلکہ ان خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے منصوبہ بندی، مستقل مزاجی اور عمل کی ضرورت ہوتی ہے۔ اہداف کا واضح تعین اور ان کے حصول کے لیے مناسب حکمت عملی اپنانا کامیاب زندگی کی بنیاد ہے۔
دن کی مناسبت سے مختلف اداروں اور تنظیموں کی جانب سے سیمنارز، ورکشاپس اور آگاہی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن میں ماہرینِ تعلیم، ٹرینرز اور طلبہ بڑی تعداد میں شریک ہو رہے ہیں۔
ورلڈ پروڈکٹیویٹی ڈے ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ وقت اور صلاحیتوں کا درست استعمال ہی فرد اور معاشرے کی مجموعی ترقی کی ضمانت ہے۔

DATE . June/20/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top