
ڈنمارک میں پتنگ بازی کا سالانہ بین الاقوامی میلہ بھرپور جوش و خروش کے ساتھ جا ری ہے۔ فیسٹیول میں دنیا بھر سے گڈے باز شریک ہیں۔
ڈنمارک کے جزیرے فانو پر منعقدہ پتنگ بازی میں 26 ممالک سے 5,000 سے زائد پتنگ بازوں نے آسمان کورنگ برنگی پتنگوں سے بھردیا ۔یورپ، ایشیا اور امریکہ سمیت دنیا بھر سے گڈے اڑانے کے شوقین نہ صرف مختلف رنگ اور ڈیزائن کے پتنگ اڑا کر بو کاٹا کے نعرے لگاتےرہے بلکہ شائقین بھی میلے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں-
میلے کی سب سے بڑی پرکشش سو میٹر لمبی انڈونیشیئن پتنگ کوخصوصی توجہ ملی۔فانو جزیرہ مسلسل چلنے والی سمندری ہوا کے باعث دنیا بھر کے پتنگ بازوں کے لیے ایک مثالی مقام سمجھا جاتا ہے ۔
DATE / June/20/2025