
استنبول: نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے 51 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں۔ یہ اجلاس 21 اور 22 جون کو ترکیہ میں منعقد ہو رہا ہے۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اس موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے دیے جانے والے او آئی سی یوتھ فورم ایوارڈ میں بھی شرکت کریں گے۔
استنبول پہنچنے پر پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید، قونصل جنرل نعمان اسلم اور ترکیہ کی وزارت خارجہ کے نمائندوں نے نائب وزیر اعظم کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔
DATE . June/20/2025


