اسرائیل پر ایران کے میزائل حملے، خطے میں کشیدگی آٹھویں روز میں داخل

News Image

ایران نے جنوبی اسرائیل کے شہر بیر سبع (BEERSHEBA) پر میزائل حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں علاقے میں شدید نقصان ہوا۔ حملے سے متعدد عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی اور فضاء میں دھوئیں کے گھنے بادل چھا گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق چھ صہیونی شہری زخمی ہوئے ہیں۔

حملے کے بعد حکام نے بیر سبع کے شمالی ریلوے اسٹیشن کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے تین ایرانی ڈرونز کو مار گرایا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ ڈرونز اسرائیلی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

اسرائیلی نے بھی تہران پر مزید فضائی حملے کئے ہیں۔ فوج کے ترجمان کے مطابق 60 سے زائد جنگی طیارے رات بھر کارروائی میں شریک رہے، جنہوں نے 120 بم گرا کر میزائل بنانے والی کئی صنعتی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

فوج کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کی عسکری صلاحیت کو کمزور کرنا ہے، تاہم ہلاکتوں کی تعداد کے حوالے سے آزاد ذرائع سے تصدیق تاحال ممکن نہیں ہو سکی۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اب آٹھویں روز میں داخل ہو چکی ہے۔ مشرق وسطیٰ میں صورتحال انتہائی نازک ہو گئی ہے، اور عالمی سطح پر سفارتی حل کی اپیلیں زور پکڑ رہی ہیں تاکہ ایک وسیع جنگ کے خطرے سے بچا جا سکے-

DATE . June/20/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top