پاکستان چین اور جنوبی ایشیا کے ممالک کے ساتھ روابط میں اضافے کاخواہاں ہے ،سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ

News Image

اسلام آباد:سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، ڈیجیٹل معیشت، ماحولیات، میرین سائنسز سمیت مختلف شعبوں میں چین اور بنگلہ دیش کے ساتھ ملکر کام کرنے کیلئے عزم کا اعادہ کیاہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان، چین اور بنگلہ دیش کے نائب وزرائے خارجہ اور سیکرٹری خارجہ کا اجلاس چین کے صوبے ینان میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ عمران احمد صدیقی نے کی۔
سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے اجلاس کے پہلے حصے میں ویڈیو لنک کے زریعے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین اور جنوبی ایشیا کے ملکوں کے ساتھ روابط میں اضافہ کرنا چاہتا ہے۔
سیکرٹری خارجہ نے تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، ڈیجیٹل معیشت، ماحولیات، میرین سائنسز سمیت مختلف شعبوں میں چین اور بنگلہ دیش کے ساتھ ملکر کام کرنے کیلئے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس میں پاکستان، چین اور بنگلہ دیش نے مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام پر بھی اتفاق کیا۔

DATE . June/21/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top