پابندی ختم ! امریکا کی اسٹوڈنٹس ویزے کے لیے طلبا پر بڑی شرط عائد

واشنگٹن : امریکا نے اسٹوڈنٹس ویزا پر عائد پابندی اٹھالی تاہم طلبا کے لئے بڑی شرط عائد کردی۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا کہ اسٹوڈنٹس ویزا پر عائد پابندی اٹھا لی گئی ہے، غیرملکی اسٹوڈنٹس ویزا کیلئے درخواست دے سکیں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ طلبا کو درخواست کے ساتھ ویزا حکام کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی دینا لازمی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں سفارتخانوں اور قونصل خانوں کو نئی ہدایات جاری کردی۔

https://youtube.com/watch?v=SNHdXw_fo-o%3Ffeature%3Doembed

US Lift Ban From Student Visa – Big News

جس میں کہا کہ اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے معطل شدہ عمل کو دوبارہ شروع کیا جارہا ہے لیکن اب تمام درخواست دہندگان کو حکومتی نظرثانی کے لیے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی دینا ہوگی۔

امریکا نے گزشتہ ماہ غیرملکی اسٹوڈنٹس کو ویزا دینے پر پابندی عائد کردی تھی، فیصلے کا مقصد امیگریشن کنٹرول سخت کرنا اورداخلی پالیسیوں کوترجیح دینا ہے۔

DATE . June/21/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top