پٹرولیم کی قیمتوں میں راتوں رات ہوش اڑا دینے والا اضافہ

Petroleum prices surge, City42,Strait of Hormuz, Iran Israel war, President Trump, Truth Social, Wall Street, Nasdaq Composite, The Dow Jones

کیپشن: ایران اسرائیل جنگ منگل کے روز اس نہج پر پہنچ گئی جہاں آبنائے ہرمز سے دنیا کو تیل کی ترسیل رک جانے کا سنگین خدشہ پیدا ہو گیا۔

سٹی42:  عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم کی قیمتوں میں راتوں رات ہوش اڑا دینے والا اضافہ ہو گیا۔ اس کے ساتھ ہی امریکہ مین سٹاک مارکیٹ میں شئیرز کی قیمتیں گر گئیں۔

 ایران اسرائیل جنگ کے پانچویں دن اچانک آئل مارکیٹ اور سٹاک مارکیٹ میں سنگین صورتحال پیدا ہو گئی۔ اس صورتحال کے مزید سنگین ہونے کا قوی امکان ہے۔
خام تیل کی قیمتوں کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے تحت سٹاک ڈوب رہے ہیں۔

بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

منگل کے روز پٹرولم کی عالمی منڈی میں بینچ مارک یو ایس کروڈ کا ایک بیرل 4.3 فیصد اضافے سے 74.84 ڈالر  فی بیرل پر پہنچ گیا۔ برینٹ کروڈ، بین الاقوامی معیار کی قیمت، 4.4 فیصد اضافے سے $76.45 فی بیرل  ہو گئی ہے۔

خام تیل کی قیمت میں اچانک بے تحاشا اضافہ ایران اسرائیل جنگ کے پانچویں روز  امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سےایران سے  “غیر مشروط ہتھیار ڈالنے” کا مطالبہ کرنے کے بعد ہوا ہے۔

کسان بورڈپاکستان کا”کسان بچاؤ،زراعت بچاؤ‘‘تحریک کا اعلان

 ایران کے ساتھ اسرائیل کی لڑائی کا درجہ حرارت بڑھنے کے بعد یہ خوف بڑھ گیا ہے کہ ایران اور ایران کے پراکسی حوثی مل کر  عرب ممالک سے  پٹرولیم مصنوعات کی دنیا کو ترسیل کا سب سے بڑا روٹ آبنائے ہرمز بند کر دے گا اور ایران کے پراکسی حوثی بحیرہ احمر میں امریکہ کے بحری جہازوں کو نقصان پہنچائیں گے۔ 

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز اپنے ملکیتی سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ٹروتھ سوشل پر یہ بیان دیا تھا کہ “ہم ایران کے رہنما کو” کم از کم فی الحال تو ” قتل نہیں کریں گے۔ ٹرمپ نے ایران سے فوری طور پر  سرنڈر کر دینے اور اپنے نیوکلئیر پروگرام کو بس بند کر دینے کا مطالبہ کیا جو انہوں نے اس سے پہلے کبھی نہیں کیا تھا۔ اس مطالبے کی بعد ایران کی طرف سے یہ واضح اشارے دیئے گئے کہ وہ آبنائے ہرمز میں تیل بردار بحری جہازوں کی آمدورفت کو روکنے کی طرف جائے گا۔ 

میگا کرپشن سکینڈل میں نیب لاہور کی رواں سال کی بڑی ریکوری

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے منگل کے روز اس قیاس آرائی نے بھی آئل مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے رجحان کو ابھارا کہ وہ ایران کے ساتھ براہ راست جنگ مین شریک ہو کر فردو کی نیوکلئیر تنصیبات پر حملہ کر سکتے ہیں۔ ایران کی یہ زیر زمین نیوکلئیر تنصیبات اسرائیل کے حملوں میں محفوظ رہی ہیں۔ ان تنصیبات کو ایران اپنی ریڈ لائن تصور کر رہا ہے اور پہلے دھمکی دے چکا ہے کہ اگر امریکہ نے جنگ میں کود کر ان تنصیبات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو ایران آبنائے ہرمز کو بند کر سکتا ہے۔

DATE . June/21/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top