
اسلام آباد:نائب وزیر اعظم/وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج اتصالات گروپ، یواے ای کے ایک وفد سے ملاقات کی، جس کی قیادت گروپ کے سی ای او حاتم دویدار کر رہے تھے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ملاقات میں وزیر آئی ٹی، ایس اے پی ایم طارق باجوہ، نیشنل کوآرڈینیٹر ایس آئی ایف سی، سیکرٹریز آئی ٹی اینڈ کامرس، و نجکاری اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔
نائب وزیر اعظم ووزیر خارجہ نے پاکستان کی بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت اور کاروبار کے لیے دوستانہ ماحول کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اتصالات گروپ کو ملک کے آئی سی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت دی۔
گروپ کے سی ای او حاتم دوئیدار نے حکومت پاکستان کی مسلسل سپورٹ کو سراہا اور اتصالات گروپ کی پاکستانی مارکیٹ کے ساتھ طویل مدتی عزم کی توثیق کی اورڈیجیٹل ترقی اور رابطے کے اہداف میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا-
DATE . July/8/2025