
کوالالمپور :نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم روایتی نہیں اقتصادی سفارتکاری پرعمل پیراہیں۔پہلگام واقعہ پرہم نے بھارت کو غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی۔واقعہ کےبعدبھارت نے جو اقدامات ہمارے خلاف کئے ہم نے بھی ویسے ہی جواب دیا۔
کوالالمپور میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے بدلے میں ہم نے بھارتی پروازوں کیلئے اپنی فضائی حدودبندکردی۔بھارتی بیانیے کو عالمی سطح پر پذیرائی نہیں ملی۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے مشکل معاشی حالات میں ٹیک آف کیا۔ہماری پوری توجہ پاکستان کی معیشت کو بہتربنانے پرہے۔انہوں نے کہا کہ آج معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔ہماراہدف پاکستان کو جی 20میں شامل کرنا ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومتی کوششوں سے معاشی معاملات بہتری کی طرف جارہے ہیں۔پالیسی ریٹ،افراط زرمیں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا ملکی ترقی میں اہم کردارہے۔پاکستانی برداری سے ملکردلی خوشی ہوئی۔بیرون ملک مقیم ہرپاکستانی ملک کا سفیر ہے۔پاکستان اورملائشیاکے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں۔دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط روابط قائم ہیں۔
DATE . July/11/2025