
دورہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کیلئے قومی وائیٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں جاری ہے۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں جاری تربیتی کیمپ کے دوسرے روز کرکٹرز نے کنڈیشن بیسڈ پریکٹس کی۔بلے بازوں کو گھاس پر بیٹنگ اور رنز لینے کی پریکٹس کرائی گئی۔اسپنرز اور فاسٹ باؤلرز نے اپنی صلاحیتیں نکھارنے کےلئے نیٹ میں بھرپور پریکٹس کی۔
کوچز نے کھلاڑیوں کو مختلف سیشنز میں پریکٹس کرائی ۔کرکٹرز نے فیلڈنگ ڈرلز بھی کیں۔قومی ٹیم 16 جولائی کو بنگلہ دیش روانہ ہوگی۔ دورے میں قومی ٹیم پہلے بنگلہ دیش اور پھر ویسٹ انڈیز کے خلاف محدود اوورز کی سیریز کھیلے گی۔
DATE . July/11/2025