چائنا انٹرنیشنل انٹیلیجنٹ کمیونیکیشن فورم 2024 کا ووشی میں انعقاد

26 ستمبر کو ، چائنا انٹرنیشنل انٹیلیجنٹ کمیونیکیشن فورم   2024 ، چائنا  میڈیا گروپ  اور جیانگ سو کی  صوبائی عوامی حکومت کے اشتراک  سے   چین کے  صوبہ  جیانگ سو  کے شہر ووشی  میں منعقد ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ  تشہیر  کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ  کے ڈائریکٹر شین ہائی شیونگ اور جیانگ سو صوبے کے گورنر سو کن لن نے تقریب میں شرکت کی اور  تقاریر کیں۔

 افتتاحی تقریب میں چینی اور غیرملکی ماہرین نے مصنوعی ذہانت  کی ٹیکنالوجی کے تناظر میں تہذیبوں کے درمیان باہمی سیکھ  اور بین الاقوامی تعاون جیسے موضوعات پر تفصیلی مکالمہ   کیا ۔ اس سال کے فورم میں ڈیجیٹل کلچرل ٹورازم فورم، سٹی کلچرل ایکسچینج  سمیت متعدد گلوبل لائیو براڈکاسٹ جیسی سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

DATE . July/24/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top